Monday January 27, 2025

لاکھ چھپانے کے باوجود بیوی کے جسم کے ایک ایسے حصے پر بال نکل آئےکہ شوہر نے اسے طلاق دے ڈالی

احمد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی معاشرہ یوں تو دلچسپ و عجیب واقعات کی بنا پر دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتا ہے ۔ لیکن میاں بیوی کی علیحدگی کے واقعات کے پیچھے چھپی وجوہات کو جان کر بسا اوقات کف افسوس ملنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا ۔ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں بھی شوہر نے اپنی اہلیہ کو ایسی ہی ایک بات پر طلاق دے ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔ شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا

جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تواس نے میک اپ کررکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہرنوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کررہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی

FOLLOW US