لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر یہ سوال زیر بحث ہوتا دکھائی اور سنائی دیتا ہے کہ سات دہائیاں پہلے آزادی حاصل کرنے والی اسلامی نظریاتی مملکت اپنے بعد میں آزاد ہونے والے کئی ممالک سے پیچھےکیوں رہ گئی اور تعمیر و ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل کیوں نہیں کر سکی تو اس کا جواب بھی فوری طور پر یہی دیا جاتا ہے کہ اس کی وجہ ہمارے عیاش
حکمران ہیں جنھوں نے اسلام کے زریں اصولوں کو بالائے طاق رکھا ۔ اور ان کا ذاتی کردار انتہائی گھنائونا رہا ۔ اس میں سیاسی اور عسکری قیادت دونوں کا نام لیا جا تا ہے ۔ فوجی جرنیلوں میں جنرل یحیٰ جبکہ سول قائدین میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو خاصے بدنام تھے ۔ بھٹو کے بارے میں ایک بزرگ پاکستانی سیاستدان شیرباز مزاری کا کہنا ہے کہ وہ شراب کے بے حد شوقین تھے ۔ سردار شیر باز مزاری نے لکھاہے ” ایک بار گورنر ہاوس میں عشائیہ کے دوران سابق گورنر کے پی کے ارباب سکندر خلیل نے مجھے بھٹو کے حوالے سے انتہائی شرمناک واقعہ سنایا تھا کی جب زیڈ اے بھٹو نے پشاور کا دورہ کیا تو انہوں نے گورنر ارباب سکندر سے وہسکی مہیا کرنے کا حکم دیا تو جواب میں ارباب سکندر نے انتہائی شائستگی سے جواب دیا کہ ان کے لئے وہسکی کا انتظام کرنا بڑا مشکل ہوگا۔ یہ سن کر زیڈ اے بھٹو نے اپنے ایک خاص آدمی کو وہسکی لانے کے لئے جہاز پر اسلام آباد بھیجا ۔رات کو جب جہاز واپس آیا تو اس موقع پر صرف وہسکی کا کریٹ ہی نہ تھا بلکہ ایک فیڈرل منسٹر کی بیوی بھی ساتھ تھی جو زیڈ اے بھٹو کی تنہائی دور کرنے کے لئے ساتھ آئی تھی ۔