Monday January 27, 2025

اس بزرگ نے دوران نماز ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ کیمرےکی آنکھ نے دیکھ لیا، پھر ساتھ کھڑے ہوئے شخص نے کیا کیا ، آپ بھی دیکھیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتاہے کہ ادھیڑ عمر کو پہنچ کر انسان میں پھر سے طفلانہ عادتیں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ بزرگ حضرات کئی ایسی حرکات کے مرتکب ہوجاتے ہیں کہ جو بھی دیکھتا ہے لوٹ پوٹ ہوجاتا ہے ۔ ایسی ہی حرکت مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے والے ایک شخص نے بھی کی ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو تی دکھائی دے رہی ہے۔ جس میں

ایک مسجد میںکچھ افراد کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتاہے۔ ان نمازیوں میں ایک بزرگ بھی ہیں جو بظاہر تو نماز پڑھ رہے ہیں لیکن ان کی نظریں مسجد کے ایک کونے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر پڑ گئی ہیں اور یہ اسے مسلسل دیکھنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسی اثنا میں امام مسجدرکوع میں چلا جاتا ہے تو تمام نمازیوں کے ساتھ بزرگ بھی رکوع میں جاتے ہیں۔ لیکن رکوع کی ہی پوزیشن سے سر اٹھا کر دوبارہ کیمرے کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ جس پر ان کے ساتھ نماز پڑھنے والا ایک شخص ہاتھ کو گھما کر بزرگ کے سر پر اپنا ہاتھ رکھ کر اسے زبردستی نیچے کی جانب کرتا ہے۔ ویڈیو نے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر ڈالی۔

FOLLOW US