Monday January 27, 2025

کراچی کی ایک خاتون کا انتقال ہو گیا ، لیکن جب اسے غسل دلایا جانے لگا تو وہ اٹھ بیٹھی اور ایسی آواز نکالنی شروع کردی کہ اس کے اہل خانہ کی بھی آنکھیں باہر آگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) موت ایک اٹل حقیقت ہے ۔ دنیا میں پیدا ہونے والی ایک زندہ چیز کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔ کوئی انسان یہ دعویٰ نہ کر سکتا ہے کہ وہ تاازل زندہ رہے گا۔ لیکن کراچی کے ایک علاقے میں ایک خاتو ن نے اپنی موت کے بعد جی اٹھ کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے دنبہ

گوٹھ کی رہائی مائی منظوراں نامی ایک خاتون کی طبیعت اچانک شدید خراب ہو گئی ۔ اور آدھے گھنٹے کے اندر اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ڈاکٹروں نے بھی خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔ اہل خانہ نے اس کی تدفین کےلئے اسے غسل دلوانے کی کوشش کی تو مائی منظوراں نے زور زور سے سانس لینا شروع دی۔ اور اٹھ کر بیٹھ گئی۔ ماتم کی تصویر بنے اہل خانہ کی جان میں جان میں جان آگئی ۔ لیکن جب مائی منظوراں نے بات چیت شروع کی تو پورا علاقہ حیرت اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہو گیا کیونکہ مائی منظوراں ایک بوڑھی عورت نہیں بلکہ ایک کم سن بچے کی آواز میں باتیں کررہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مائی منظوراں کے اہل خانہ اس کے دوبارہ جی اٹھنے پر خوش تو ہیںلیکن اس نئی اور پر اسرار آواز نے انھیں پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

FOLLOW US