کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے ایک لفنگے نے ماہ مقدس کا بھی احترام کرنا گوارہ نہ کیا اور اپنی نازیبا حرکات سے خواتین کو پریشان کرنا شروع کردیا۔ کراچی کی ایک خاتون نے ایک نوجوان کی گاڑی کی نمبر پلیٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جس کے بعد پولیس نے از خود نوٹس لے لیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کراچی کی ایک خاتون ایک آوارہ مزاج نوجوان کی گاڑی کی نمبر پلیٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پرڈالنے کے بعد الزام عائد کیا کہ اس نوجوان نے اسے عوامی مقام پر اس کے سامنے اپنی پینٹ نیچے کر کے شرمناک حرکتیں کرکے اسے جنسی ہراساں کیا ہے ۔ واقعے پر کسی باضابطہ تحریری شکایت کے بغیر ہی پولیس نے از خود نوٹس لے کر نمبر پلیٹوں کی مدد سے لڑکے کے گھر پر چھاپہ ماراہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا