Monday January 27, 2025

عرب ملک میں ایک سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے تحقیقات کیں تو اس کے اکائونٹ میں کتنی رقم موجود پائی گئی، آپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک لبنان کی ایک پیشہ ور بھکاری خاتون کی موت کے بعد اس کے شناختی کارڈ سے بینک کائونٹ کی تحقیقات کرنے پر پولیس اہلکاروں کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب ملک لبنا ن میں فاطمہ عثمان نامی ایک خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں لگ بھگ ہر کوئی اس خاتون سے واقف تھا ۔ یہ شاہراہوں کے کنار ے آکر خاموشی سے بیٹھی رہتی تھی ۔ اورلوگ حتیٰ المقدور اس کی مدد کر دیا کرتے تھے ۔

تاہم گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ پولیس نے خاتون کے شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کی تومعلو م ہوا کہ اس کا ایک بینک اکائونٹ موجود تھا جس میں (پاکستانی ) دس کروڑ روپے کے برابر رقم موجود تھی ۔

FOLLOW US