نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شراب کے نشے میں دھت دو افراد نے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغوا کرکے اس سے زیادتی کر ڈالی ۔ تاہم لڑکی نے کمال حاضر جوابی کا مظاہرہ کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کروا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں فرسٹ ائیر کی ایک طالبہ کو دو اوباشوں سے اغوا کر لیا اور شراب پی کر اس سے شرمناک جنسی کھیل کھیلتے رہے ۔ لیکن جب وہ شراب کی کثرت کے باعث بے ہوش ہو گئے تو لڑکی نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں وہیں چھوڑا ۔ان کاموبائل فون اٹھایا ،کمرے کے باہر سے کنڈی لگائی ۔ اور
پولیس سٹیشن پہنچ گئی جہاں اس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل کے ساتھ ملزمان کا موبائل فون بھی پیش کر دیا جس سے پولیس نے د ونوں کو بآسانی ڈھونڈ کران کی شناخت کر لی۔ دونوں کی شناخت رام شری باس اور شیخ اسلام کے نام سے ہوئی ہے۔