Monday January 27, 2025

“وہ نشے میں تھی اور خود چاہتی تھی کہ میں اس سے جنسی تعلق قائم کروں ” برطانیہ میں ایک گرفتار پاکستانی نے جج کو ایک ایسی بات کہہ ڈالی کہ عدالت میں موجود ہر شخص چونک گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان نے برطانیہ میں ایک 27سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کر ڈالی ۔ غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق خرم نامی ایک لڑکا برطانیہ گیا اور وہاں اس نے اوبر کمپنی کی ٹیکسی چلاناشروع کر دی ۔ ایک روز اس نے نشے میں دھت کی ایک لڑکی کی رائیڈ لی۔ اور اسے گھر پہنچانے نکل پڑا لیکن راستے میں ہی اس نے خاتون کو نشے میں مدہوش دیکھ کر اپنی نیت خراب کر لی ۔ اور پچھلی سیٹ پر جا کر اس سے جنسی زیادتی کر ڈالی ۔ بعد ازاں خاتون کی شکایت پر خرم درانی نامی اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ اس نے عدالت کے روبر موقف اختیار کیا کہ خاتون نشے میں تھی اور خود اسے اکسا رہی تھی کہ وہ

اس سے جنسی تعلق قائم کرے جس پر وہ خود کو روک نہیں پایا۔ تاہم عدالت نے اسے خاتون پر جنسی حملہ کرنے اور زیادتی کرنے کے جرم میں 8سال اور 12سال قید کی سزا سنادی اور سزا مکمل ہوتے ہی ملک بدر کرنے کابھی حکم جاری کر دیا

FOLLOW US