Wednesday May 1, 2024

ــ” ماں باپ پھر مل جاتے ہیں ، بیویاں نہیں ملتیں” پاکستان کے نمبر ایک ” رن مرید” کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر شوہروں کو اپنی بیگمات کی حد سے زیادہ آئو بھگت کرنے پر رن مرید کا نام دیا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیو میں اپنے گھر کے معاملات پر بات کرتے ہوئے اس شخص نے تو ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں۔ جو اپنے گلوں شکووں کا انبار لیے ہوئے اپنے کسی ہمدرد کے پاس پہنچ گیا ہے۔ویڈیو میں دکھائی دینے والا

یہ شخص کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے کہ ماں باپ تو پھر بھی مل جاتے ہیں۔ بیویاں پھر کہاں ملتی ہیں؟ اگر کسی کے ماں باپ فوت ہو جائیں تو آس پاس کے لوگ آکر ہمدردی میں یہ کہیں گے کہ آج کے بعد ہمیں اپنا ماں باپ سمجھو ۔ لیکن کیا کوئی خاتون ایسابھی کہتی ہے کہ آج کے بعد مجھے اپنی بیوی سمجھو۔ ایسا نہیں ہوتا۔ میرا بھائی میری بیوی کو مارتا رہا ہے اس کو کس نے حق دیاکہ میری بیوی کو مارے ۔ میں نے اس غم میں تین دن تک کھانا نہیں کھایا(روتے ہوئے ) آج میرے ماں باپ لوگوں کو بھیج رہےہیں کہ صلح کرلو ۔ وہ لوگ میری بیوی کو ماریں او ر میں صلح کرلوں۔ وہ میرے لئے اپنا گھر بار چھوڑ کر آئی اور میں اسے اپنے گھر والوں سے ذلیل کروائوں؟ میرے ماں باپ کہتے ہیں کہ تیری بیوی کام نہیں کرتی اور 12بجے تک سوئی رہتی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر کام اس نے کرنے ہیں تو آپ لوگ کس لئے ہیں۔ میں نے کبھی اسے چارپائی سے نہیں اترنے نہیں دیا۔ برتن اور کپڑے خود دھوتا ہوں ۔ میری پانچ لاکھ کی کمیٹی نکلی۔ بیوی کو مری گھمانے لے گیا ۔پیسے ختم ہوئے تو گھر واپس آگیا ۔ والد نے گالیاں دینا شروع کر دیں۔ میں پوچھتا ہوں میرے پیسے تھے ۔ میں جہاں مرضی خرچ کروں۔ اپنی بیوی پر کیوں خرچ نہ کروں۔

https://youtu.be/gkolLg1M1LM

FOLLOW US