Monday May 6, 2024

سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کس ملک میں ہو گا؟

لاہور : رمضان المبارک کا آغاز، سب سے طویل روزہ 18 گھنٹے، سب سے مختصر روزہ 12 گھنٹے کا ہو گا، آئس لینڈ، فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل، جبکہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج 23 مارچ بروز جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا، جبکہ کئی ممالک میں کل 24 مارچ بروز جمعہ کو پہلا روزہ ہو گا۔

رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے بعد دنیا میں سب سے طویل اور سب سے کم دورانیہ کے روزے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے طویل روز طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔ برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔ سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ خلیجی اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی روزے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔

FOLLOW US