Wednesday May 1, 2024

امیر ترین ملک کی خوبصورت شہزادی کو تقریب کے دوران فوٹو گرافر نے جنسی ہراساں کر ڈالا

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی خواتین کو لاحق جنسی خطرات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عام اور متوسط گھرانوں کی خواتین کو ایک طرف محلوں میں رہنے والی شہزادیاں بھی جنسی ہراسگی کے واقعات سے محفوظ نہیں ۔ اب سویڈن سے تعلق رکھنے والی شہزادی وکٹوریا کو بھی جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہواہے ۔ اور یہ گری ہوئی

حرکت کرنے والا شخص بھی کوئی غیر معروف آدمی نہیں بلکہ فرانس سے تعلق رکھنے والا یک مشہور فوٹو گرافر ہے ۔ جس پر اس سے قبل بھی 18خواتین جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرچکی ہیں۔ ۔فرانسیسی فوٹو گرافر پر شہزادی وکٹوریا کو ادب کا نوبیل انعام دینے والی کمیٹی کی تقریب میں جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔سویڈش میڈیا کے مطابق فرانسیسی فوٹو گرافر نے 2006 میں ہونے والی تقریب کے دوران شہزادی وکٹوریا کے ساتھ شرمناک انداز اپنایا،شہزادی وکٹوریا کو چھونے والے شخص کاہاتھ شاہی ملازمین نے جھٹک دیا تھا۔شہزادی کو مبینہ جنسی ہراساں کرنےوالےفوٹر گرافر کی اہلیہ نوبیل اکیڈمی کی رکن ہے اور اس الزام کے بعد نوبیل انعام کی تقریب التواء کا شکارہونےکاخدشہ ہے۔ دوسری جانب فوٹو گرافر کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ الزام اس کے موکل کا کیرئیر تباہ کرنے کی سازش ہے۔

FOLLOW US