اسلام آباد: ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے،اس دوران کئی جگہوں پر دلچسپ صورتحال سامنے آرہی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال کا سامنا مردم شماری ٹیم کی ایک خاتون کارکن کو بھی کرنا پڑا، سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون مردم شماری اہلکار سرائیکی زبان میں بات کرتے ہوئے بتا رہی ہے کہ 1 گھر میں3 بیویاں رہائش پذیر ہیں اور اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں،جن کے اندراج کے لیے آج کا پورا دن لگے گا۔
خاتون نے آڈیو میں کہا ہے کہ بچوں میں سے جن کی شادیاں ہوئی ہیں ان کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں۔ اس لئے شاید آج مجھے پورا دن اس گھر کے افراد کی شماری کرتے ہوئے لگ جائے گا، اس لئے مجھے سے کوئی شکو ہ نہ کیجئے گا۔