Sunday January 19, 2025

یہ تو بوڑھی ہیں ۔۔ 37 سالہ شخص نے 70سالہ بزرگ خاتون سے شادی کیوں کی جو دلہن دلہا وائرل ہوگئے؟ دلچسپ کہانی

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر 70 سالہ دلہن اور 37 سالہ دلہے کے کافی چرچے ہو رہے ہیں، کیونکہ 70 سالہ دلہن سات سمنر پار سے نہیں آئی ہے، بلکہ پاکستان میں ہی رہ رہی تھی، جبکہ دلہا بھی پاکستانی ہی ہے۔

دلچسپ خبر نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب 37 سالہ افتخار نے 70 سال کشور سے پسند کی شادی کی، اگرچہ دونوں کے درمیان عمر کا کافی فرق ہے، تاہم دونوں کے درمیان موجود محبت اور خلوص کم نہیں ہو رہا تھا۔ افتخار دراصل کشور کو کافی پہلے سے پسند کرتے تھے، تاہم گھر والوں کی ناراضگی کی وجہ سے دو دل ایک نہیں ہو پا رہے تھے، یہی وجہ تھی کہ دونوں کے کئی سال صحیح وقت کا انتظار کیا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ افتخار پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے 6 بچے بھی ہیں، لیکن دوسری شادی کے لیے انہیں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔ دوسری جانب دونوں کی شادی بھی خوب اسی طرح ہوئی جس طرح ایک جوان لڑکی کی شادی ہوتی ہے، نکاح کا جوڑا، جیولری، پرس سمیت ہر وہ چیز موجود تھی جو کہ تقریب میں ہوتی ہے، جبکہ کشور رخصتی کے وقت بھی اسی طرح رو رہی تھیں، جس طرح ایک دلہن رو جاتی ہے۔ افتخار کہتے ہیں کہ میں کشور کو پسنر کرتا تھا، میں نے ہی انہیں پروپوز کیا، مگر ہماری شادی نہیں ہو سکی۔ جبکہ کشور کا کہنا تھا کہ شادی کروں گی، تو افتخار سے ہی کروں گی، ورنہ کسی سے نہیں کروں گی۔ دلچسپ جوڑے کی منفرد کہانی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی خوب دعائیں دے رہے ہیں

FOLLOW US