Monday December 2, 2024

کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری

کوئٹہ: کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے۔جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں۔اس موقع پرجان محمد کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچےکی ولادت سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام حاجی خوش حال خان رکھا ہے۔جان محمد کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔جان محمد پیشے کے لحاظ سے کمپاؤنڈر ہیں اور وہ نواحی علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں۔کثیر الاولاد شخص کو ایک اور شادی کی بھی خواہش ہے جس کے لیے چوتھی زوجہ کی تلاش جاری ہے۔ماضی میں اپنے بیان میں جان محمد نے کہا تھا کہ ان کا ہدف 100 بچوں کی پیدائش ہے اور وہ زیادہ بچوں پر اللّٰہ کے بہت شکر گزار ہیں۔

FOLLOW US