Sunday January 19, 2025

سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے اور حال ہی میں ایک مرتبہ پھر آخری وقتوں میں شادی کھٹائی میں پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اُتراکھنڈ کے علاقے میں سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر لڑکی نے شادی سے کچھ دن قبل ہی رشتے سے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کے سسرال نے ہونے والی دلہن کے لیے لکھنو سے 10 ہزار بھارتی روپے کا لہنگا منگوایا اور اس کے گھر بھیجا لیکن اسے وہ پسند نہ آیا۔ رپورٹس کے مطابق جوڑے کی رواں سال جون میں منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ شادی تھی جس کے کارڈ بھی رشتے داروں میں تقسیم کردیے گئے تھے۔

FOLLOW US