Sunday January 19, 2025

“میرے نہ آنے سے کون سا سکول بند ہوجائے گا” طالب علم کی چھٹی کی درخواست پڑھ کر ہنسی آجائے

لکھنؤ : بھارت کے ایک سکول کے طالب علم نے بیماری کیلئے چھٹی کی ایسی درخواست لکھ دی کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا۔ بھارت کے ایک سرکاری افسر کی طرف سے “کلوا” نامی طالب علم کی طرف سے لکھی گئی چھٹی کی درخواست شیئر کی ہے۔ یہ طالب علم بنڈیل کھنڈ ریجن کا رہنے والا ہے۔ طالب علم نے چھٹی کی درخواست میں انتہائی ایمانداری کے ساتھ اپنی طبیعت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اسے بخار ہے اور اس کی ناک بہہ رہی ہے۔ طالب علم نے لکھا کہ آنے کو تو وہ سکول آسکتا ہے لیکن اگر اسے دو چار دن کی چھٹی دے دی جائے تو اس سے کون سا سکول بند ہوجائے گا۔ طالب علم کی اس درخواست پر انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان برپا ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

FOLLOW US