Friday April 26, 2024

تھکاوٹ کے باعث ڈاکٹرکے پاس جانے والی خاتون کا حاملہ ہونے کا انکشاف، 48 گھنٹے بعد ڈلیوری لیکن بچے کا پتا کیوں نہیں چلا؟

واشنگٹن : امریکہ میں ایک جوڑے کو اس وقت حیرانی ہوئی جب انہیں پتہ چلا کہ وہ بچے کی توقع کر رہے ہیں اور صرف 48 گھنٹے بعد ہی انہوں نے پہلے بچے کو جنم دیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق 23 سالہ پیٹن سٹور جو اوماہا میں ٹیچر ہے، تھکاوٹ سمیت دیگر علامات کا سامنا کرنے کے بعد ڈاکٹر کے پاس گئی۔ اس کا خیال تھا کہ یہ علامات ملازمت کے تناؤ کی وجہ سے ہیں۔ لیکن جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو انکشاف ہوا کہ وہ حاملہ ہیں اور بہت جلد بچے کو جنم دینے والی ہیں۔

پیٹن سٹور کے مطابق انہیں ڈاکٹر کی بات پر یقین نہیں ہوا جس کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے جن میں الٹرا ساؤنڈ بھی شامل تھا جس میں سکرین پر بچہ نظر آ رہا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد پیٹن سٹور کے جگر اور گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے زچہ اور بچہ کی جان بچانے کیلئے سی سیکشن کیا۔ ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون کو پری لیمپسیا تھا، یہ حمل کی ایک ایسی حالت ہے جو سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے ۔ اس میں ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے اعضاء کے نظام کو نقصان پہنچ سکتاہے، اسی لیے خاتون کا سی سیکشن کیا گیا۔

FOLLOW US