بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!

   
   

بے روزگار ہونے کا مطلب صرف کسی روزگار کا نہ ہونا ہے، اپنی صلاحیتوں کو کھو دینا نہیں۔ یہی وہ سب سے پہلی اہم بات ہے جسے ہمارے روزگار سے محروم نوجوانوں کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنی سوچوں کا مرکز بے روزگاری کی پریشانی کو بڑھانے سے بہتر اپنے ذہن کو ان کاموں کی طرف مرکوز کرنا ہوتا ہے جن کے کرنے سے ہمیں روزگار ملنے کا امکان ہو۔ اسی حوالے سے ہمیں کسی بھی مالی و معاشی پریشانی میں خود کی سوچوں اور وقت کا صحیح طریقے سے استعمال سیکھنا چاہیے۔ یاد رکھیے کہ اگر آپ بے روزگار ہیں تو بھی آپ وقت جیسے قیمتی سرمایے کے مالک ہیں، جو یقین مانیے ہر کسی کو میسر نہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس سرمایے کو کتنے بہترین انداز سے استعمال کرکے اچھا روزگار حاصل کرنے کے ساتھ مزید بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ اگر بے روزگاری کے دنوں میں درج ذیل چار کام کریں گے تو بہت فائدے میں رہیں گے۔

1۔ کمیشن پر کام کیجئے
اس کام کے لیے نہ تو پیسوں کی ضرورت ہے، نہ ہی سفارش کی۔ مختلف کاروبار کے مالک افراد سے ملیے۔ چیزوں کی فروخت کا کمیشن طے کیجئے اور اللّه کا نام لے کر کام شروع کردیجئے۔ غلہ منڈی، سبزی منڈی، انشورنس، شیئر مارکیٹ، پراپرٹی بزنس، سافٹ ویئر ہاؤسز جیسے بڑے کاروبار سے لے کر عام چھوٹے کاروبار میں آپ باآسانی اپنی جگہ بناسکتے ہیں۔

2۔ رضاکار بن جائیے
اس کام کا آغاز آپ کسی بھی فلاحی این جی او سے کرسکتے ہیں۔ اپنے شہر کے کسی بھی ایسے ادارے میں جائیے اور اپنی خدمات پیش کیجئے۔ اس میں نہ صرف آپ کی مختلف لوگوں کے ساتھ اچھی نیٹ ورکنگ بنے گی بلکہ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔ میں ذاتی طور پر بہت لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے کسی این جی او میں رضاکار کام شروع کیا اور کچھ عرصے بعد وہیں پر یا کسی منسلک ادارے پر ہی ملازمت کا بھی بندوبست ہوگیا۔

3۔ مفت کام کیجئے
آپ پہلے سے ہی کسی کام میں ماہر ہیں مگر روزگار نہیں لگ رہا تو فارغ رہنے کے بجائے اپنی خدمات لوگوں کے لیے مفت کر دیجئے۔ پھر آہستہ آہستہ اپنی قیمت مقرر کرتے جائیں۔ میں نے تو کئی ڈاکٹر حضرات کو بھی یہ طریقہ اپناتے دیکھا ہے۔ یا پھر کسی دکان پر جاکر کام سیکھنے کی غرض سے مفت کام کیجئے۔ اس دکان والے کاروبار کو سمجھنے کی کوشش کیجئے۔ دکان کی سیل بڑھانے میں نیک نیتی کے ساتھ معاونت کیجئے۔ میں بہت سے ایسے نوجوان لڑکوں کو جانتا ہوں جنہوں نے کسی دکان پر مفت یا کم تنخواہ پر سیلز مین کے طور پر کام کا آغاز کیا اور آج اسی کام کی اپنی چھوٹی سے دکان کھولے بیٹھے ہیں، جو ایک دن لازمی بڑے کاروبار میں تبدیل ہوجائے گی۔

4۔ کوئی نیا ہنر سیکھئے
آج کل کے نوجوانوں کو گھر بیٹھے یوٹیوب پر ہنر سیکھنے کی جتنی آسانی ہے، اس کے ہوتے ہوئے بھی وقت ضائع کرنا بہت بڑی بے وقوفی ہے۔ ویڈیو گرافی، ایڈیٹنگ، ویب سائٹ/ ایپس میکنگ، گرافک ڈیزائنگ، سے لے کر کون سا ایسا کام ہے جو آپ مفت میں نہیں سیکھ سکتے۔ پھر اس کے بعد فری لانسنگ یا ای کامرس کی بدولت بہترین روزگار پیدا کرسکتے ہیں۔ اگر ایسا بھی نہیں کرسکتے تو کسی دکان پر جاکر کام سیکھ لیجئے۔ کتنے ہی ڈریس ڈیزائنرز، ہیئر ڈریسرز، ویڈیو گرافرز، ویڈیو ایڈیٹرز، موبائل ریپئرنگ والوں نے ایسے ہی کام سیکھ کر اپنے لیے روزگار پیدا کیا ہے۔

تو دوستو یہ وہ چار اہم کام ہیں جن پر مزید ریسرچ کرکے آپ کسی کو بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ ان کے لیے کسی خاص شہر جانے یا زیادہ تعلیم کا ہونا بھی ضروری نہیں۔ اپنے موجودہ شہر میں ہی کسی بھی وقت شروع کرسکتے ہیں۔ حرف آخر یہ بھی یاد رکھیے بے روزگاری کے دنوں میں بھی اپنی روزانہ کی ایک صحت مندانہ روٹین کو ترتیب دینا بہت ضروری ہے۔ صرف سوتے رہنا، فضول گپ شپ، زیادہ فلم بینی اور سوشل میڈیا میں منفی مصروفیت آپ کی صلاحیتوں کو زنگ لگا کر آپ کی بے روزگاری کے ٹائم پیریڈ کو بڑھاتی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری موصول، صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
عمران خان جنرل عاصم منیر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ علیم خان کی لیک آڈیو میں کیا دعویٰ کیا گیا ؟
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔
مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجر سے نہیں نکال سکتی
جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے گی؟
اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں میرے خیال سے اب ن لیگ کی جماعت ختم ہو چکی
عاصم منیر ، قمر جاوید باجوہ کی جگہ نئے آرمی چیف ہونگے سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دنیا کا 8 ارب واں بچہ۔کس وقت اور کس ملک میں پیدا ہو گیا؟جانیں دلچسپ خبر
ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں
اونٹ سانپ کھانے کے بعد روتا کیوں ہے ۔ اونٹوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوتی ہے؟ اونٹوں سے متعلق ناقابل یقین معلومات
“میرے نہ آنے سے کون سا سکول بند ہوجائے گا” طالب علم کی چھٹی کی درخواست پڑھ کر ہنسی آجائے

سپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے،فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی
”بابر کواُلٹے سیدھے مشورے دینے والوں کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں “بابراعظم کے والد نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy