Friday April 26, 2024

یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا رہی ہے۔ اس بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا؟

جب کوئی بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کے ماں باپ اور قریبی رشتے دار اس کو مسکراتا دیکھنے کے لئے ہزار جتن کرتے ہیں۔ اکثر بچے نیند میں مسکرا دیتے ہیں تو ماں باپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔ لیکن جنوبی آسٹریلیا میں 21 سالہ کرسٹیا اور ان کے شوہر بلیز موچا کے ہاں ایسی بچی پیدا ہوئی ہے جو پیدائشی طور پر مسکرا رہی ہے اور ابھی تک مسکرا رہی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں

لڑکیاں کہاں گئیں۔۔۔ دنیا کے کونسےمالک میں لڑکوں کو شادی کیلئے لڑکیاں ملنا مشکل ہوچکا ہے؟

عائلہ ایک مرض میں مبتلا ہے اس بچی کا نام عائلہ سمر موچا رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق عائلہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس میں ہونٹوں کے دونوں کنارے پوری طرح بن نہیں پاتے۔ یہ ایک کم پائی جانے والی بیماری ہے جو دوران حمل ہی بچوں کے چہرے کو پوری طرح بننے نہیں دیتی۔ ماہرین کے مطابق اب تک اس طرح کے صرف 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عائلہ کی پیدائش کے بعد ان کی والدہ کرسٹینا کچھ دکھ اور پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

میرے باڈی گارڈ بھی ہر وقت میری بھاہیوں کی طرح میرے ساتھ رہتے ہے ۔ حرا مانی

سوشل میڈیا پر بچی راتوں رات مشہور ہوگئی البتہ جب انھوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر ٹک ٹاک پر شئیر کیں تو وہ فوراً ہی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ننھی عائلہ کو “مسراتی ہوئی بچی“ کا نام دے ڈالا۔ عائلہ کے راتوں رات اسٹار بن جانے پر ان کے والدین کافی خوش ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس یاری کی وجہ سے مستقبل میں عائلہ کو کھانا کھانے اور دودھ پینے میں مشکلات ہوسکتی ہیں جن سے نمٹنے کے لئے شاید کاسمیٹک سرجری کا سہارا لینا پڑے۔

ندا یاسر مجھ سے 8 سال بڑی ہے لیکن فٹنس کے لحاظ سے ابھی 30 سال کی لگتی ہے سعدیہ امام

FOLLOW US