Sunday January 19, 2025

2 بج کر 22منٹ، 22 سیکنڈ، 22 تاریخ، دوسرا مہینہ اور سال2022ء

لاہور : 22 فروری منگل 2کے ہندسے کی تکرار کے حوالے سے ایک منفرد دن بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوسرے مہینے کی 22 تاریخ یعنی منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ بحث دیکھنے کو ملی۔ منگل کے روز 2 مرتبہ گھڑیوں پر دلچسپ وقت دیکھنے کو ملا۔ منگل کے دن کا آغاز ہونے کے بعد رات 2 بجے اور پھر دوپہر کے وقت بھی 2 بجے بعد دلچسپ نمبرز دیکھنے کو ملے۔

جنگ کیلئے تیار رہیں، روس کے بعد یوکرین نے بھی فوج کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

منگل کی رات اور دوپہر کو جب 2بج کر 22منٹ ،22سیکنڈ، 22 تاریخ ، دوسرا مہینہ اور سال2022ء ہوا تو اس وقت 2 کے ہندسے کی فوقیت نظر آئی۔ یوں منگل کے روز 2 مرتبہ ایک ہی لمحے میں گھڑی کی جانب سے بتائے گئے وقت میں 2 کا ہندسہ 11 مرتبہ آیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین سارا دن ہی ان دلچسپ نمبرز کا ایک دوسرے سے تذکرہ کرتے رہے۔

پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلروں اور بیوٹی سیلونوں کے خلاف کارروائی

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

FOLLOW US