Sunday January 19, 2025

لڑکی نے لڑکےپرپہلی ملاقات میں کھانے کاکتنا بل پھاڑا،جان کر آپ ہنسی نہیں روک پائیں گے۔

بیجنگ: چین میں ایک لڑکی ایک لڑکے سے پہلی ملاقات کے لیے گئی اور اس لڑکے کی فیاضی کا امتحان لینے کے لیے اپنے ساتھ اپنی فیملی کے 23لوگوں کو بھی لے گئی۔اتنے لوگوں کو ہوٹل میں دیکھ کر لڑکے نے کچھ ایسا کیا؟ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ژی جیانگ میں پیش آیا جہاں اس لڑکے اور لڑکی کی یہ پہلی ملاقات ہوئی۔ اس29سالہ لڑکے کا نام لوئی بتایا گیا ہے۔ ملاقات سے قبل لوئی نے لڑکی سے کہا کہ کھانے کا بل وہ ادا کرے گا۔ لڑکی لوئی کی اس بات سے متاثر ہوئی اور اس کی دریادلی کا مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیملی کے 23افراد کو ساتھ ڈیٹ پر لے گئی۔ سب نے مل کر کھانا کھایا اور جب ویٹر نے 2300ڈالر (تقریباً 4لاکھ روپے)کا بل لا کر سامنے رکھا تو لوئی کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور اس نے پورا بل دینے سے انکار کر دیا۔

پی ایس ایل 7، کورونا کا شکار وہاب ریاض پشاور زلمی کے پہلے میچ سے باہر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کون کرے گا ؟جانیں

لوئی نے کہا کہ وہ بل کا ایک حصہ ادا کرے گا۔ باقی بل لڑکی اور اس کے رشتہ دار ادا کریں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوئی کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے بل ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ وہ اتنے لوگ ساتھ لے کر آ جائے گی۔

نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں،عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں چاہے کچھ بھی کر لیں، نوازشریف واپس نہیں آئیں گے

دبئی ؛ عارف نقوی کو 24 ارب 5 کروڑ روپے جرمانہ‘ کاروبار پر بھی پابندی لگادی گئی

FOLLOW US