Monday January 20, 2025

شوہر بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ ایکسپرٹ نے خواتین کو ایسے گُر بتادیے کہ مردوں کی نیندیں اڑا دیں

کنبرا: آپ کا شوہر آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں؟ معروف ریلیشن شپ کوچ نکول مور نے خواتین کو تین ایسی علامات بتا دی ہیں جو ان کے شوہروں میں ہوں تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا کہیں اور چکر چل رہا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نکول مور نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”اگر آپ کے شوہر نے فون میں وال پیپر کے طور پر اپنی اور آپ کی تصویر لگا رکھی ہے اور وہ اس تصویر کو تبدیل کرکے کوئی اور عمومی سی تصویر لگا لیتا ہے تو اس پر آپ کو محتاط ہو جانا چاہیے، یہ بے وفائی کی شروعات ہونے کی ایک بڑی علامت ہوتی ہے۔“نکول کا کہنا تھا کہ ”مرد فون کی سکرین پر لگی تصویر اس لیے تبدیل کرتے ہیں

پاک چین تعلقات ، وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو دوٹوک پیغام دے دیا

کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ دوسری خاتون ان کی بیوی کے متعلق جانے۔خود میرے ساتھ یہ ہو چکا ہے۔اگر تصویر تبدیل کرنے پر آپ ان سے وجہ پوچھتی ہیں اور ان کے چہرے پر اضطراب اور خوف کے احساسات نمایاں ہوتے ہیں تو پھر یقینا کچھ گڑ بڑ چل رہی ہے۔شوہروں کی بے وفائی کی دوسری علامت بھی فون ہی سے متعلق ہے۔ اگر وہ اپنے فون کو آپ سے بچا بچا کر رکھنے لگے ہیں اور جب بھی آپ ان سے استعمال کے لیے فون مانگیں اور وہ بے وجہ فون دینے سے ہچکچائیں تو غالباً فون میں کچھ ایسا ہے جسے وہ آپ سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کی بے وفائی کی تیسری علامت بیوی کے ساتھ گفتگو میں کمی آ جانا ہے۔ اگر آپ کا شوہر آپ کے ساتھ معمول سے بہت کم گفتگو کرنے لگا ہے تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کی دلچسپی کہیں اور منتقل ہو چکی ہے۔“

FOLLOW US