بھوپال : دنیا کی مہنگی ترین آم کی قسم کی حفاظت کیلئے بھارتی جوڑے نے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات کردیے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے دنیا کے مہنگے ترین آم کاشت کر رکھے ہیں۔ آم کی یہ قسم دو لاکھ 70 ہزار روپے (5 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی) کلو تک فروخت ہوتی ہے۔ جوڑے نے آموں کے باغ کی حفاظت کیلئے چار سیکیورٹی گارڈز اور چھ کتے تعینات کیے ہیں۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ آموں کی اس قسم کی گٹھلیاں انہیں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دی تھیں۔ خیال رہے کہ آموں کی دنیا کی مہنگی ترین اس قسم کا نام میا زاکی ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے۔ جامنی رنگ کے یہ آم 350 گرام تک وزنی ہوسکتے ہیں۔ ان میں دوسرے آموں کی نسبت 15 فیصد سے زائد شوگر کی مقدار ہوتی ہے۔