Monday January 20, 2025

ائیر ہوسٹس شادی کیوں نہیں کرتیں؟ جانیں ان کے بارے میں کچھ ایسے راز جوآپ کو حیران کر دیں گے

اگر آپ نے جہاز میں سفر کیا ہے تو ائیر ہوسٹس ضرور دیکھی ہوں گی، یہ نہایت خوش شکل، کم عمر اور دبلی پتلی ہوتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ائیر ہوسٹس کو شادی کرنے کی اجازت نہیں ہوتی؟جی ہاں! ائیر ہوسٹس کے لئے 20 سے 26 سال تک عمر کی لڑکیوں کو نوکری کے لئے رکھا جاتا ہے اور ان کا وزن قد رنگت یہ سب بہت معنی رکھتے ہیں، یہی نہیں بلکہگزشتہ دہائیوں میں تو ائیر ہوسٹس کو شادی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوا کرتی تھی . تاہم اگر کوئی ائیر ہوسٹس شادی کا ارادہ رکھتی ہو تو اسے نوکری سے ہاتھ دھونے پڑتے یا اُسے خود ہی نکال دیا جاتا تھا، تاہم اب صورتحال مختلف ہے .آج کے دور میں ائیر ہوسٹس کا قد وزن شکل وغیرہ تو اتنی ہی اہمیت رکھتی ہیں جتنا کہ پہلے تھی مگر اب ان پر شادی کی پابندی نہیں ہوتی،

اب ائیر لائنس ائیر ہوسٹس کو شادی کی اجازت بھی دیتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں چھٹیاں بھی فراہم کرتی ہے،چھٹیاں صرٖف شادی کے لئے ہی نہیں بلکہ شادی کے بعد بچے کی پیدائش کے موقع پر بھی دی جاتی ہے اور جب تک بچہ 6 ماہ کا نہ ہو جائے تب تک لانگ ٹرم چھٹیاں بھی دے دی جاتی ہیں.اس کی وجہ یہ ہے کہ شادی کے بعدعموما لڑکیوں کا وزن بڑھ جاتا ہے جسامت بھی تبدیل ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی انہیں بچوں کی پیدائش کے ساتھ ساتھ دیگر گھریلو ذمہ داریاں اور مسائل بھی پیش ہوتے ہیں، اس لئے ماضی میں شادی شدہ یا پھر شادی کا ارادہ رکھنے والی لڑکیوں کو ائیر ہوسٹس بننے کی اجازت حاصل نہیں تھی.دراصل ائیر ہوسٹس کی ذمہ داریوں میں ایک اہم ذمہ داری یہ بھی ہے کہ انہیں فلائٹ میں آ نے والے مسافروں کی تعداد کا معلوم بھی رکھنا ہوتا ہے، اس لئے یہ جب آپ کو جہاز میں ویلکم کرتی ہیں تو ہاتھ پیچھے کی جانب باندھ کر ہاتھوں میں کاؤنٹر کی مدد سے تعداد بھی گِن رہی ہوتی ہیں، ہے نہ حیران کر دینے والی وجہ جو آپ نے سوچی بھی نہ ہوگی.چلیں یہ تو ہوئیں ان کے کام سے متعلق چند باتیں اب بات کرتے ہیں کہآخر ان کو اس مزیدار کام کی مراعات کتنی ملتی ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس کتنا کما لیتی ہے؟یہ جاننا تو ضرور چاہیں گے کیونکہ کسی کی تنخواہ کی معلوم کرنے کا سب کو ہی شوق ہوتا ہے، تو جانیں کہ ائیر ہوسٹس کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے.اب اگر بات کی جائے ہوائی جہاز میں مسافروں کی خدمات انجام دینے والی خوبرو ائیر ہوسٹس کی تنخواہ کی تو ائیر ہوسٹس کی تنخواہ بھی ان کے کام کی طرح دلکش ہوتی ہے، ایک اندازے کے مطابق ائیر ہوسٹس 25 ہزار پاؤنڈ یعنی 5 لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے ماہانہ کما لیتی ہیں.تو یہ تھے وہ چند راز جو سب ہی جاننے کی خواہش رکھتے تھے آج ہم نے آپ کو یہ تمام معلومات فراہم کر دیں، ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے بتائیں کہ آپ کو یہ معلومات کیسی لگی.

FOLLOW US