بھارت کی بااثر شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آکاش نے اپنی بچپن کی دوست شلوکا مہتا سے مارچ 2019 میں شادی کی تھی۔ آکاش اور شلوکا کی شادی 9 مارچ 2019 کو بہت ہی عالیشان انداز سے ہوئی تھی۔ ممبئی میں شادی کی اس عمدہ تقریب میں اہم کاروباری شخصیات ، سیاستدان، بالی ووڈ کے نامور اداکار، کرکٹرز، قومی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی تھی۔ عیشا اور آکاش امبانی عیشا کے سب سے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی اولاد ہیں۔ عیشا 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا اور آکاش نے 2019 میں شادی کرلی تھی۔ آج ہم جانیں گے کہ مکیش امبانی کے بچوں کی شادی کس کے ساتھ ہوئی
اور اور وہ کون لوگ ہیں؟ ٭ آنند پیرامل مکیش امبانی کی صاحبزادی عیشا امبانی کے شوہر آنند پیرامل نے پنسلوانیا یونیورسٹی میں معاشیات کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کیا۔ عیشا امبانی کے شوہر آنند کی عمر 34 سال ہے اور وہ اپنے سسر مکیش امبانی کو متاثر اور ان کی نظر میں اپنی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پہلے سے ہی کاروباری صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 1- پیشے کے اعتبار سے آنند پیرامل کاروباری شخصیت ہیں۔ 2- آنند پیرامل کی کل مالیت 450 کروڑ روپے ہے۔ 3- آنند پیرامل کو 2018 میں ہیلو ہال آف فیم کی منعقدہ تقریب میں کم عمر بزنس مین کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔٭ شلوکا مہتامکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا مہتا نے پرنسٹن یونیورسٹی میں سماجی بشریات کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری بھی مکمل کی ہے۔شلوکا مہتا پیشے کے اعتبار سے ایک بزنس لیڈی ہیں۔ وہ 2014 میں ایک مشہور برانڈ کی ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔ شلوکا مہتا کنیکٹ فار کی کو فاؤنڈر بھی ہیں اور ان کی کمپنی نے مخلتف این جی اوز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہوئی ہے جو انہیں رضاکار فراہم کرتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا مہتا کی کُل مالیت 130 کروڑ روپے ہے۔مکیش امبانی کے خاندان میں آنند پیرامل اور شلوکا مہتا جیسی مشہور کاروباری شخصایات کا اضافہ ہوا ہے جس سے ان کا کنبہ اور بھی زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اور ان کی اہلیہ نے شوہر کی پوتا اٹھائے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ آکاش اور شلوکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔