ہم شکل جڑواں بھائیوں سے شادی کرنیوالی جڑواں بہنوں کے ہاں ایک ساتھ بچوں کی پیدائش

       

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی یہ 33سالہ جڑواں ہم شکل بہنیں اس وقت میڈیا کی زینت بنیں جب انہوں نے دو جڑواں ہم شکل بھائیوں کے ساتھ ایک ہی تقریب میں شادی کر لی اور پھر دونوں ایک ساتھ ہی حاملہ بھی ہو گئیں اور اب دونوں نے ایک ہی ساتھ بچوں کو جنم بھی دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 33سالہ برٹنی ڈیانی اور بریانا ڈیانی ہیں جنہوں نے اگست 2018ءمیں امریکی ریاست اوہائیو میں 35سالہ جوش اور جیرمی سلیئرز کے ساتھ شادی کی۔ شادی میں دونوں بھائیوں نے ایک ہی طرح کی انگوٹھیاں دونوں بہنوں کو پہنائیں۔ یہ دونوں بہنیں اور ان کے شوہر باہم اتنے ہم شکل ہیں کہ بسااوقات ان کے گھر والے بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔

شادی کے بعد سے دونوں جوڑے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں اور اکثر یہ چاروں میچنگ کپڑے پہنتے ہیں۔ یہ لوگ 2017ءمیں جڑواں لوگوں کے ایک فیسٹیول میں ملے تھے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کرباہم شادی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد دونوں بہنیں ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب دونوں کے ہاں ایک ساتھ بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بریانا اور جیرمی نے اپنے بیٹے کا نام جیکس، جبکہ برٹنی اور جوش نے اپنے بیٹے کا نام جیٹ رکھا ہے۔ انہوں نے رواں ہفتے پہلی بار اپنے بچوں کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ ایک ساتھ ماں بننے پر برٹنی اور بریانا کا کہنا تھا کہ ”ماں بننے کا احساس ہمارے لیے بے پناہ خوشی کا سبب ہے۔ ہم اپنے بچوں کی پرورش بھی اکٹھے ہی کریں گے اور اسی طرح اکٹھے رہیں گے، جیسے اب تک رہتے آ رہے ہیں۔“



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے
وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا
شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا
اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا
گورنر بلوچستان کا مستفعی ہونے سے انکار، وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں وزیراعظم ،وزیر اعلی کی اتنی حیثیت نہیں کہ مجھ سے استعفیٰ دلوائیں۔
پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے

سپورٹس
انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان اوردورہ انگلینڈ کی یقین دہانی کروا دی
کم عمرترین پاکستانی نوجوان نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا
بابراعظم نے آئی سی سی کے ’منتھ آف دی پلیئیر‘ کا اعزازبھی اپنے نام کرلیا
پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی
ہرارے ٹیسٹ، فالو آن کا شکار ہونے والی زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنالیے
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،شاہد آفریدی پھٹ پڑے، ادھر مسجد اقصی کی دیواریں، فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy