لاہور : حکومت کی طرف سے نافذ کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف بینکوں نے اپنی اے ٹی ایمز میں اپنے گاہکوں کی حفاظت کے لیے ہینڈ سینٹائرز فراہم کیے گئے تاکہ وہ وبا کے دنوں میں محفوظ رہ سکیں لیکن کچھ نا عاقبت اندیش سارا کچھ خود ہی استعمال کرنا چاہتے ہیں اور استعمال کے بعد سینیٹائزر کی بوتل ہی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، ایسے ہی کچھ لوگوں کی ویڈیو سامنے آگئی ۔
پاکستان کو اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور ہزاروں نئے مریض سامنے آرہے ہیں لیکن ان لوگوں نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنالیا،کچھ صارفین اے ٹی ایم اور پھر سینیٹائزر استعمال کرنے کے بوتل ہی اٹھا کر چلتے بنے، صرف یہی نہیں بلکہ ایک صاحب بینک تک گاڑی پر آئے، اے ٹی ایم کے کمرے کا دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے، ہینڈ سینیٹائز کیے اور مشین استعمال کیے بغیر ہی بڑے اعتماد کیساتھ بوتل اٹھائی اور چلتے بنے، گویا وہ صرف سینیٹائزر ہی اٹھانے آئے تھے۔ ویڈیو دیکھئے