Thursday April 25, 2024

ان کے گھر میں 600 سے زائد نوکر ہیں ، وہ مشہور شخصیات جن کی زندگی نوابوں والی ہے۔۔

فلمی ستارے جیسے اپنی اداکاری کے ذریعے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ، ویسے ہی ’’ فینز‘‘کی بدولت ان کے بینک بیلنس آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہوتے ہیں۔ صرف فلمی ستارے ہی نہیں بلکہ دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والی مقبول شخصیات بھی محنت مشقت کی وجہ سے اس قابل ہوئی ہیں کہ آج وہ لگژری زندگی گزار رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کامیاب لوگوں کو یہاں تک پہنچے کے لیے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے زندگی میں وہ کچھ حاصل کرتے ہیں۔

آج ہم چند مشہور شخصیات کے حوالے سے جانیں گے جو آج نوابوں والی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

1- سیف علی خان
یہ اداکار نام سے ہی نواب ہیں، کیونکہ متعدد لوگ انہیں نواب کے نام سے پکارتے ہیں۔ سنہ 1993 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے سیف علی خان کے خاندان کا پسِ منظر دیکھا جائے تو وہ نواب خاندان سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ آج 27 برس بعد ان کی زندگی میں کافی بدلاؤ آچکا ہے۔ ساتھ ہی وہ ایک خوبصورت گھر بلکہ ایک بڑی حویلی کے مالک ہیں۔

2- حرا مانی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حرا مانی خوش اخلاق اور اچھی شخصیت کی مالک ہیں۔ ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ بھی ایک پر وقار شخصیت ہیں۔ دونوں اداکار جوڑی کو ڈرامائی صنعت میں کام کرتےطویل عرصہ گز چکا ہے جس کے بعد وہ ایک اچھی زندگی گزر رہے ہیں۔

3- مکیش امبانی
بھارت کی طاقتور ترین شخصیت مکیش امبانی ماضی میں عام انسان کی طرح زندگی گزارنے والے فرد تھے لیکن اپنی محنت اور لگن کے ذریعے وہ آج کامیابی کی دہلیز تک پہنچے ہیں۔ آج ان کا شمار بڑے بزنس مینز میں ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ ایک دلکش گھر کے مالک ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق مکیش امبانی کے اس گھر کا نام ’انٹیلیا‘ (Antilia)ہے جو بحراوقیانوس میں واقع ایک افسانوی جزیرے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ جزیرہ پرتگال اور سپین کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ انٹیلیا کی مالیت کا تخمینہ اس وقت 2 ارب ڈالر سے زائد لگایا جاتا ہے، چنانچہ اس لحاظ سے یہ بظاہر برطانوی شاہی محل ’بکنگھم پیلیس‘ کے بعد دنیا کی دوسری مہنگی ترین رہائش گاہ ہے۔ یہ گھر حیران کن طور پر ریکٹر سکیل پر 8شدت تک کے زلزلے کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس گھر کا کل رقبہ 4لاکھ مربع فٹ ہے اور اس میں 600 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

FOLLOW US