لاہور(ویب ڈیسک )ادی کی تقریبات میں ویڈیوز اور تصاویر بنانےکا شوق بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے، بعض اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو ذہن پر نقش پر ہوکررہ جاتے ہیں ایک ایسا واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں دلہے نے فوٹوگرافر کو تھپڑ رسید کردیا جبکہ دلہن قہقے لگاتی رہی۔واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات میں ایسے ایسے واقعات رونماں ہوتے ہیں جو کبھی نہیں بھولتے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے بھی اپنی ہسنی پر قابو نہ رکھ سکے،
واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شادی کے تقریب کے دوران فوٹوگرافر کو دلہے نے پھپٹر جڑ دیا اور دلہن سٹیج پرقہقہے لگاتے گرپڑی۔واقعہ کی تمام ویڈیو ایک صارف نے سوشل میڈیا پر شیئر کی،دلچسپ ویڈیو میں دلہا دلہن سٹیج پر موجود ہیں جبکہ فوٹو گرافر اُن کی تصاویر لے رہا ہے۔ فوٹوگرافر نے دلہے کو چھوڑ کردلہن کی تصاویر بنانے پر توجہ مرکوز کی جبکہ سائیڈ پر کھڑا دلہا اس کی حرکات دیکھ رہا تھا کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد غصے میں آکر دلہے نے فوٹوگرافر کو ایک روز دار تھپٹر مارا جس پر وہ بوکھلا گیا جبکہ دلہن ہنسی کے مارے زمین پر بیٹھ کر قہقہے لگاتی رہی۔بعد ازاں دلہن کو دیکھ کر فوٹوگرافر اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کو بھول کر ہنسنے لگا اور دلہا بھی مسکراتا رہا،سوشل میڈیا صارف رینوکانے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ دلہن بہت پسند ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرپا رہے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر بےحد مقبول ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی کے ساتھ مقبول ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
I just love this Bride 👇😛😂😂😂😂 pic.twitter.com/UE1qRbx4tv
— Renuka Mohan (@Ease2Ease) February 5, 2021