Monday January 20, 2025

پک اپ ٹرک کو کلاس روم بنانے والی خاتون کی تصویر پھر وائرل،یہ خاتون کون ہیں؟جانیے

میکسیکو(نیو زڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران تعلیم سے دور بچوں کو علم کے قریب رکھنے کے لیے خاتون نے پک اپ ٹرک کو ایک کلاس روم میں تبدیل کردیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی۔ مذکورہ تصویر ایک بھارتی تاجر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اگر اس تصویر کی اصل تاریخ کی بات کی جائے تو گزشتہ برس اگست کے مہینے میں یہ تصویر اس وقت سامنے آئی تھی جب عالمگیر وبا کورونا وائرس اپنے عروج پر تھی اور ہر خاص و عام اس کی تباہی کا نشانہ بن رہا تھا۔

حکومتوں کی جانب سے اس وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا اور اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسے میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ’نے‘ نامی خاتون خود ایلیمنٹری اسکول ٹیچر تھیں اور انھوں نے اپنے طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا تھا۔ ان کی تصویر میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ ٹرک میں بیٹھے پرسکون انداز میں ایک بچے کو پڑھارہی ہیں۔

FOLLOW US