Tuesday January 21, 2025

ناکافی کیش ہونے کی بنا پر ڈاکو گن پوائنٹ پر 12 کلو سوہن حلوہ لے گئے انوکھی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب کو حیرانی میں مبتلا کردی

ملتان : ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران جہاں کاروبار اور روزگار کو نقصان پہنچا وہیں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ جس کا تعلق لاک ڈاؤن میں کئی علاقوں میں ہونے والے فاقوں سے جوڑا گیا ، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں جو معاشی حالت تھی اُس کی وجہ سے کرائم میں کئی گُنا اضافہ اسی وجہ سے ہوا کہ لوگ بھوکے مر رہے تھے۔ کہیں کسی فوڈ ڈیلیوری والے کو لوٹا گیا تو کسی نے خود فوڈ ڈیلیوری والا بن کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

اس اضافے کے پیش نظر پولیس نے بھی کئی اقدامات تو کیے لیکن چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی نہیں لائی جا سکی۔ حال ہی میں ملتان میں ایک ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ناکافی کیش نہ ہونے پر ڈاکو سوہن حلوہ ہی لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ نیو ملتان کی حدود میں خانیوال روڈ پر 23 جنوری کی رات کی ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سوہن حلوہ کی دکان میں 2 ڈاکو داخل ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکان کے باہر ڈاکوؤں کے ایک ساتھی کو موٹرسائیکل پر بھی دیکھا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سب کو حیران کر دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں نے پہلے کیش کاؤنٹر کی تلاشی لی اور رقم کم ملنے پر ڈاکوؤں نے 12 کلو من پسند خشک میوہ جات والے سوہن حلوے کے ڈبے بھی گن پوائنٹ پر پیک کروائے اور جاتے ہوئے دکانداروں کے 2 موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ دکان کے مالک بلال اشرف نے تھانہ نیو ملتان کو مقدمہ کی درخواست دی تاہم پولیس نے تا حال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ ملتان میں ہونے والی اس انوکھی ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

FOLLOW US