Tuesday January 21, 2025

150 سے زائد بار ٹیسٹ دیا مگرفیل ہوگیا۔۔ دنیا کے بدترین ڈرائیور کا خطاب پانےوالا یہ شخص کون ہے؟

ڈرائیونگ کرنے کے خواہش مند افراد کو سب سے پہلے ڈرائیونگ نالج ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ہی انہیں گاڑی چلانے کی اجازت دی جاتی ہے۔برطانیہ میں ڈرائیونگ کرنے کے خواہش مند شخص کو اس شوق کو پورا کرنے کے لیے بہت پاپڑ بیلنے پڑے اور بلآخر 157 مرتبہ ناکام ہونے کے بعد وہ اس ٹیسٹ میں پاس ہو گیا۔برطانوی ڈرائیونگ اینڈ وہیکل اسٹینڈرز ایجنسی (ڈی وی ایس اے) کے مطابق ایک برطانوی شہری نے متعدد بار ڈرائیونگ نالج ٹیسٹ میں ناکام ہو کر ایک انوکھا ہی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری ڈرائیونگ کے نظریاتی ٹیسٹ میں 157 مرتبہ ناکام ہوا اور اس پورے عمل میں اس کے 43 ہزار برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے۔متعدد خبر رساں اداروں کی جانب سے اس برطانوی شہری کو ‘دنیا کا بدترین ڈرائیور’ کے خطاب سے نوازا جا رہا ہے جب کہ دیگر لوگوں کی جانب سے اسے استقامت کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US