Saturday April 20, 2024

اسماء کو اس وقت دیکھاجب میں ون کلاس میں تھا 20 سالہ نوجوان کئی سال بعد اپنی محبت پانے میں کامیاب

لاہور: محبت کی ایسی مثال جو کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی،لاہور کے نوجوان نے پہلی جماعت میں جس لڑکی کو پسند کیا اسی سے شادی کر لی۔جوڑے میں 15 سال کا فرق ہے، 20 سالہ زوہیب نے کئی سال قبل اسماء کو پسند کیا تھا اور اُس وقت اپنی محبت پانے میں کامیاب ہو گیا جب اسماء 35 سال کی ہو گئی۔خوبصورت جوڑا ایک بچے کے والدین بھی بن چکے ہیں۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ خود سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے پر مجھے چند ایک لوگوں نے ہی سراہا، لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ تم اپنے فیصلے پر پچھتاؤ گے۔

منفرد جوڑے نے اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر عبداللہ خان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں کچھ افراد کو ہماری شادی پر اعتراض تھا،نوجوان کا کہنا ہے کہ میرا تعلق چیچہ وطنی سے ہے،پہلی بار اسماء کو اس وقت دیکھا جب وہ میرے گھر آئیں اور اس وقت میں پہلی جماعت میں پڑھتا تھا۔ میں نے ان کو پہلی نظر میں ہی پسند کر لیا تھا،باہر گیا اور اپنی خالہ سے کہا جو لڑکی اندر بیٹھی ہے میں اسی سے شادی کروں گا۔اس وقت خالہ بھی میری بات پر حیران ہوئیں۔کئی سالوں بعد جب لاہور آیا تو سوچا کہ اس بار میں اسماء کو شادی کی پیشکش کروں گا،نویں جماعت میں تھا تو انہیں پرپوز کرنے کی ہمت کی۔جس پر انہوں نے کہا کہ تم میرے لیے بچوں کی طرح ہو، نوجوان نے مزید بتایا کہ میرا پورا خاندان مجھے سپورٹ کر رہا تھا لیکن اسماء کے گھر والے رضامند نہیں تھے،وہ کہتے تھے کہ لڑکا چھوٹی عمر کا ہے ابھی سمجھدار نہیں ہو گا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کا یہ فائدہ بھی ہے کہ وہ آپ کا ماں کی طرح خیال رکھتی ہے اور ہم بھی اس کی عمر کا لحاظ کر کے کچھ نہیں بولتے۔جب کہ اسماء کا کہنا ہے کہ پہلے جب رشتہ آیا تو میں نے انکار کر دیا تھا کیونکہ یہ عمر میں مجھ سے بہت چھوٹے تھے، لیکن ان کی اچھی بات یہ ہے کہ ہمیشہ سے شادی کی بات کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ناشتہ لے کر ان کے پیچھے پیچھے ہوتی ہوں،اپنے شوہر کا بہت خیال رکھتی ہوں،

https://youtu.be/TPOeZzCQVBY

FOLLOW US