کرونا وائرس کے دوران بھی ماہرین آثارِ قدیمہ کو کام کرنے سے نہیں روک سکی۔ سن 2020 کے دوران بھی ماہرین نے بیش قیمت خزانوں سمیت قیمتی اشیا کو ڈھونڈ نکالا۔ جس میں سنگ مرمر کا قیمی مجسمہ، تابوت اور حال ہی میں ترکی کے شہر سوگوت میں دریافت ہونے والا خزانہ ہے۔ این بی سی مصری دارالحکومت قاہرہ سے 30کلومیٹر کی دوری پر ممفس نامی قدیمی شہر کے قبرستان سے رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے ممی کے 13تابوت دریافت کیے تھے۔
تابوتوں پر منقش ڈھائی ہزار سال سے پہلے کے بتائے جاتے ہیں جبکہ تمام تابوتوں کو ماہرین نے نہایت احتیاط سے کھولا اور اپنا تحقیقی عمل آگے بڑھایا تھا۔ ان تابوتوں کی تفصیلات ابھی منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔ جرمنی سے ملے قدیم مزدور کا مجسمہفوٹو: ڈی ڈبلیو سن2020 میں ہی یونانی دارالحکومت ایتھنز میں کام کرنے والے مزدوروں کو اچانک ایک قدیمی مجسمہ ملا۔ اس کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ یہ یونانی دیوتا ہیرمیس کا مجسمہ ہے۔ اس کی تخلیق کا اندازہ تیسری یا چوتھی صدی کا لگایا گیا ہے۔ ترکی کے تاریخی شہر سے ملنے والا خزانہفوٹو: ٹی آر ٹی حال ہی میں ترکی کے تاریخی شہر سے اربوں ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ترک کریڈٹ کارپوریٹیوز کے سربراہ فہراتین پوئراز نے تصدیق کی ہے کہ وسط مغربی ترکی کے علاقے سوگوت سے تقریبا 100ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ سونے کی مقدار 35لاکھ اونس یعنی 99ٹن ہے جس کی قیمت 6ارب ڈالر سے زائد ہے۔