Monday January 20, 2025

لیز پر لی گئی زمین سے کروڑوں روپے کا ہیرا نکل آیا

مدھیہ پردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک کسان کی زمین سے ہیرا نکل آیا، ہیرے کی قیمت 1 کروڑ سے زائد ، بچوں کو تعلیم دلوانے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے میں غریب کسان کی قسمت چمک اٹھی ۔ کسان نے کچھ روز قبل کھیتی باڑی کے لیے دو سو روپے لیز پر زمین لی تھی، کھدائی کے وقت کسان کو زمین سے قیمتی ہیرا مل گیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دو سو روپے میں لیز پر لی گئی زمین پر فصل بونے کے لیے کھدائی کرتے ہوئے کسان کو 14 کیرٹ کا ہیرا مل گیا جس کی مالیت 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسان کا کہنا ہے کہ رقم سے وہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوائے گا تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ کسان کو ہیرا ملنے کے بعد سارا گاؤں اس کے گرد جمع ہوگیا اور اسے مبارکباد دی۔ ہیرا ملنے کے بعد زمین میں کھدائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، کسان کے ساتھ ساتھ اب گاؤںکے لوگ بھی کھدائی میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

FOLLOW US