Monday January 20, 2025

شادی والے دلہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا مگر پھر دولہے کا ایسا کام کہ شادی میں آئے تمام افراد ہکا بکا رہ گئے

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) مہلک وبا کورونا کی وجہ سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے وہیں شادیاں بھی اب جو ہو رہی ہیں ان میں وہ بات نہیں رہی ۔ بھارت میں ایک ایسا علاقہ بھی تھا جہاں دلہن کو کورونا ہونے کے باوجود شادی ملتوی نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے کلیواڑا کے علاقے کی رہائشی لڑکی کا شادی کے دن ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر لڑکی کو کورونا کئیر سنٹر منتقل کردیا گیا۔ لیکن دلہن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا اس کی شادی کو نہ روک سکا۔ دلہن کو کورونا ہونے کے باوجود دلہا بارات لے کر کورونا کئیر سینٹر پہنچ گیا۔

دلہا ایک سرکاری ٹیچر ہے جس نے کورونا کو اپنی شادی کے آڑے آنے نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر اس ”کورونا زدہ” شادی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جسے بھارتی میڈیا کے ٹویٹر ہینڈلز پر بھی شئیر کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں دلہا دلہن کے والدین کے علاوہ کئیر سینٹر کے عملے کے تین افراد کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی جس کا مقصد کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ دلہا دلہن نے عروسی ملبوسات کی بجائے کورونا پی پی ای پہن کر شادی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کئیر سینٹر میں یہ شادی ریاست کی جانب سے کووڈ 19 کے لیے طے کردہ ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی۔

FOLLOW US