بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والے شخص کو کوبرا نسل کے زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں وہ معذور اور نابینا ہوگیا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والا آئن جونز نامی شہری بھارت کے شمال مغربی علاقے میں فلاحی ادارے کے ساتھ مل کر کام کررہا تھا۔ کام کے دوران آئن جونز کو کوبرا نے ڈسا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ کورونا سے بھی متاثر ہے۔ آئن اس سے قبل بھی کورونا سے متاثر ہوئے مگر وہ پھر صحت یاب ہوگئے تھے، جس وقت انہیں سانپ نے کاٹا وہ دوسری بار وائرس سے متاثر ہوئے تھے‘۔
آئن جونز کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جسم میں سانپ کا زہر پھیل جانے کی وجہ سے اُن کی حالت تشویشناک ہوئی اور جسم مفلوج ہوگیا جبکہ تھوڑے ہی دن بعد اُن کی بینائی بھی مکمل چلی گئی۔ ڈاکٹرز نے مطابق جونز اس وقت آئی سی یو میں موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ مارچ میں اپنے گھر نہیں جاسکے تھے۔