Tuesday January 21, 2025

آج سے پہلے نہ کبھی ایسی شادی دیکھی نہ ہی سنا۔۔ ۔منگیتر کا عین وقت پر دھوکا، لڑکے نے دھوم دھام سے کس سے شادی رچا لی،ناقابل یقین خبر

برازیل (نیوز ڈیسک)عام طور پر منگنی ٹوٹنے سے لوگ افسردہ ہو جاتے ہیں اور پھر دوسرے ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ منگنی ٹوٹنے پر کسی نے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک 33 سالہ ڈاکٹر کی گزشتہ سال نومبر میں ایک ڈاکٹر سے ہی منگنی ہوئی اور منگنی کے بعد ان دونوں نے رواں سال اکتوبر میں شادی کرنی تھی۔جولائی کے مہینے میں دونوں کے درمیان مختلف

چیزوں پر کافی بحث ہوئی جس کے بعد 33 سالہ ڈیوگو ربیلو نے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ایسی صورتحال میں ڈاکٹر کو اپنی شادی کی طے شدہ تقریب بھی منسوخ کرنا پڑتی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ انہوں نے اس طے شدہ تقریب میں خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر ڈیوگو ربیلو نے 17 اکتوبر کو ایک لگژری ریزورٹ میں شاندار ویڈنگ پارٹی منعقد کی جس میں ان کے تقریباً 40 قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی۔ڈاکٹر کی اس شاندار ویڈنگ پارٹی میں اگر کسی چیز کی کمی تھی تو وہ’دلہن‘ تھی لیکن انہوں نے اس کمی کو بھلا کر خود سے ہی شادی کی اور اس دن کو اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہے چونکہ میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو میرے سب سے زیادہ قریب ہیں، آج ہم ایک سانحے کو مزاحیہ تقریب میں تبدیل کرکے منا رہے ہیں۔ڈاکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود سے شادی کرنے کی تقریب کی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ قریبی دوست اور رشتہ دار بھی موجود ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے تمام تر دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں
​​​​​​​ اس دکھ سے باہر نکالا اور انہوں نے اپنی سابقہ منگیتر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

FOLLOW US