Thursday November 28, 2024

کورونا کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دلہنوں کا احتجاج

روم (ویب ڈیسک) کورونا کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دلہنوں کا احتجاج سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روم میں دلہنوں نے بار بار شادی ملتوی ہونے سے تنگ آ کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد دلہنوں نے عروسی ملبوسات زیب تن اور میک اپ کر کے روم کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا۔ دلہنوں کی جانب سے مطالبہ پیش کیا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کے قانون میں نرمی کی جائے اور شادی کی تقریب میں زیادہ لوگوں کو شریک ہونے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے اور مختصر تقریبات بھی ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر نہیں کی جاسکتیں۔ اس کے علاوہ اٹلی میں کورونا وبا سے 35 ہزار افراد ہلاک اور تقریبا ڈھائی لاکھ بیمار ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 46 ہزار 720 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 45 لاکھ 5 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 155 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 69 لاکھ 2 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔

FOLLOW US