Tuesday April 16, 2024

ملتان میں 4 سے 5 فٹ لمبی چمگادڑوں نے آم کے باغات تباہ کر دیئے، باغات کے مالک پریشان

ملتان (ویب ڈیسک)ملتان میں 4 سے 5 فٹ لمبی چمگادڑوں نے آم کے باغات تباہ کر دیئے، باغات کے مالک پریشان۔ملتان میں غیرمعمولی بڑی چمگادڑوں نے آم اور لیچی کے باغات پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ چمگادڑیں 4 سے 5 فٹ لمبی ہیں جنہوں نے حملہ کرکے باغات تباہ کر دیے ہیں جب کہ پھلوں کے باغات تباہ
ہونے سے کاشت کار پریشان ہیں۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کو اس حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چمگادڑوں کا خاتمہ کرے تا کہ باغات میں لگے پھل محفوظ رہ سکیں۔

FOLLOW US