Tuesday January 21, 2025

دنیا کا واحد براعظم جو کورونا وائرس سےمکمل طور پر بچا ہوا ہے، حیران کن تفصیلات آگئیں

آکلینڈ(نیوز ڈیسک)دنیا کا واحد براعظم جو کورونا وائرس سےمکمل طور پر بچا ہوا ہے، حیران کن تفصیلات آگئیں۔۔۔ دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا میں کام کرنے والے نیوزی لینڈ کے تحقیقی ادارے نے وہاں پر آنے والے دنوں میں اپنے جاری منصوبوں میں کمی کرنے کا فیصلے کیا ہے تاکہ انٹارکٹیکا میں کورونا وائرس کی
وبا نہ پھیلے۔حکومت کی نیوزی لینڈ کی تنظیم ’انٹارکٹیکا نیوزی لینڈ‘ نے بتایا کہ وہ اپنے 36 میں سے 32 منصوبوں کو اس وقت روک رہے ہیں اور صرف طویل مدتی سائنسی نگرانی اور آپریشنل اقدامات جاری رہیں۔انٹارکٹیکا میں تحقیق منصوبہ کا کام اکتوبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے۔

انٹارکٹیکا نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا: ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ کووڈ 19 کیسے دنیا بھر میں تباہی پھیلا رہا ہے، دنیا کا صرف ایک بر اعظم ہے جو اس سے بچا ہوا ہے اور ہم اس کو ایسا ہی رکھنا چاہتے ہیں۔دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا میں کام کرنے والے نیوزی لینڈ کے تحقیقی ادارے نے وہاں پر آنے والے دنوں میں اپنے جاری منصوبوں میں کمی کرنے کا فیصلے کیا ہے تاکہ انٹارکٹیکا میں کورونا وائرس کی وبا نہ پھیلے۔

FOLLOW US