اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روزتیز ہوا کے دوش پر پاکستان سے ایک غبارہ بھارتی علاقے میں چلے جانے کے باعث بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔روزنمہ جنگ کے مطابق واہگہ بارڈر کے قریبی علاقے کے کسی رہائشی نے گیس والے ایک غبارے کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ایک کاغذ پر اللہ کے حضور دعائیں لکھ کرغبارے کے ساتھ باندھ کر غبارہ فضا میں چھوڑدیا جولاہور میں تیز ہوائوں کے باعث اڑتا ہوا بھارتی علاقے اٹاری سے کچھ دور چلاگیا۔سادہ کاغذ پراردومیں دعا لکھی تھی کہ “یااللہ ہم سب کومعاف کردے، حبیب کے صدقے مسلمان، ہندو،سکھ ، عیسائی سب کومعاف کردے، یااللہ تو بہت بڑا ہے اورسب کومعاف کرنیوالا ہے۔