جونسبرگ : جنوبی افریقہ میں شہری کو اس کی من پسند گاڑی میں دفنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں گاڑیوں کے دیوانے کو اس کی مند پسند گاڑی سمیت ہی دفن کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہرجونسبرگ میں پیش آیا جہاں یونائیٹڈڈ ڈیماسریٹک موویمنٹ پارٹی کے کارکن شیکڈے پائیڈو کی موت واقع ہوئی۔
شیکڈے کے بیٹے کا کہنا تھاکہ یہ والد کی شادی کی کارتھی جیسے وہ بہت پسند کرتے تھے۔ اسی لئے انہیں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا کر سٹیرنگ ان کے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی مالیت تقریباََ ایک کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ بیٹے کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص گاڑیاں رکھنے کا شوقین تھا ،
اور بہت سی مرسڈیز کاربھی خرید رکھی تھیں ، تاہم کچھ وجوہات کے باعث اسے تمام گاڑیاں فروخت کرنی پڑی اور صرف ایک گاڑی پاس رکھی وہ بھی جو اس کی شادی کے وقت کی تھی۔ واضح 2018 میں چین میں بھی ایک شخص کو گاڑی سمیت دفن کر دیا گیا تھا بتایا گیا تھا کہ کہ شخص گاڑی کا بہت شوقین تھا ۔اس کی آخری خواہش بھی یہی تھی کہ گاڑی کے ساتھ ہی دفن ہو جاؤ۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں عجیب و غریب واقعات دیکھنے میں آتے ہیں ۔ ہر علاقہ الگ ثقافت اور الگ طریقہ کار رکھتا ہے، تاہم لوگ اپنے ثقافت سے ہٹ کر بھی ایسی بہت سی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں تو دنیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ گاڑی کو ساتھ دفن کرنے کا مقصد مرنے والے کی روح کے اتمنان کے لئے کیا گیا ہے۔