Tuesday January 21, 2025

اسپین میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا ہیرو بن گیا

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر اسپین میں پاکستانی ٹیکسی سیکٹر نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فری سروسز فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر سو یورو سے چھ لاکھ یورو تک جرمانہ یا تین ماہ سے ایک سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔اس مشکل گھڑی میں، پچاسی ہسپانوی ڈرائیورز نے بھی اس مہم میں ساتھ دینے کے لئے نام لکھوا دئیے۔اسپین کی فضائیں رات 8 بجے تالیوں سے گونج اٹھیں۔ عوام نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو تالیاں بجا کر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اسپین میں کورونا وائرس سے دوسوبانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 948 ہوگئی ہے جن میں تین پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 157 ممالک میں 6581 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ169,610 متاثر ہیں جن میں نے5,921 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے اٹھارہ سو سے زائد اموات ہوگئی ہیں جب کہ چوبیس ہزار سے زائد افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس سے دوسوبانوے افراد چل بسے اور متاثرہ افراد کی تعداد7ہزار948ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد میں3پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔پرتگال نے حفاظتی اقدمات کے طور پر اسپین کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باضابطہ اعلان یورپین یونین کے وزارت داخلہ اور صحت کے اجلاس کے بعد کیا جائےگا۔مسجدالاقصیٰ کو بھی جزوی طورپرتاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق قبلہ اول کےصحن میں نمازکی ادائیگی جاری رہےگی۔

FOLLOW US