Monday January 20, 2025

وہ 11 بیماریاں جن کا علاج چقندر میں پوشیدہ ہے

لاہور: چقندر انتہائی صحت مندانہ سبزیوں میں سے ایک ہے جو ایک یا دو نہیں بلکہ 11ایسی بیماریوں کے علاج کی خصوصیات رکھتی ہے کہ سن کر آپ اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں گے۔ ویب سائٹ globalhealthcorner.comکے مطابق چقندر میں وٹامن اے، بی ، سی، آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم، فائبر، تانبا، زنک، سیلینیم، فاسفورس اور کیلشیم سمیت دیگر کئی انتہائی مفید غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں۔ اس میں فلیونوائیڈز، فینالک ایسڈز، کیروٹینائیڈز، بیٹالین اور انتھوسیانن جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

چقندر خون کی وریدوں کو پرسکون بناتا اور دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔ یہ جلدی امراض سے بچاتا ہے۔ یہ جگر کو صحت مند رکھنے کا کام کرتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔ یہ جسم میں کینسر کے ٹیومرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے اور اگر ٹیومر بن چکا ہو تو یہ اس کے پھیلاﺅ کو کم کرتا ہے۔خواتین کو یہ ماہواری کے دوران ہونے والے درد سے نجات دلاتا ہے۔ یہ ذہنی دباﺅ اور پریشانی سے نجات دلا کر ہمارے مزاج کو خوشگوار بناتا اور ذہنی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ یہ پٹھوں کو تقویت بخشتا ہے۔ یہ جسم میں گلوکوز کے لیول کو کم رکھتا ہے اور انسولین سے متعلق حساسیت کو بڑھاتا ہے جس سے آدمی شوگر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہتا ہے۔اس سب کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے نظام تنفس اور بلڈپریشر کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں چقندر سے مذکورہ بالا فوائد کماحقہ حاصل کرنے کے لیے اسے کچاکھانا چاہیے کیونکہ پکانے سے چقندر ہی نہیں، تمام سبزیوں کے بیشترغذائی اجزاءختم ہو جاتے ہیں۔

FOLLOW US