Tuesday January 21, 2025

وائٹ پوائزن یعنی چینی کا استعمال چھوڑنے سےآپ کے جسم میںہونے والی 6خوشگوار تبدیلیاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹھا سب کو پسند ہوتا ہے اور دن میں ہم کتنی چینی کا استعمال کرتےئ ہیں یہ ہمیں خود بھی نہیں معلوم ہوتا۔ لیکن زیادہ میٹھا صحت کیلئے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر زیادہ چینی اور میٹھے کا استعمال شوگر کی بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے۔ لیکن اگر ہم ایک مہینے کیلئے چینی چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟ چینی چھوڑنے سے ہمارے جسم میں 6 خوش نما تبدیلیاں وقع پذیر ہوتی ہیں۔ جوان جلد:چینی کا استعمال ترک کرنے سے جلد میں ‘گلائکیشن’ نامی عمل شروع ہوجاتا ہے جس سے جلد میں تازگی پیدا ہوتی ہے اور جلد جوان نظر آتی ہے۔ توند کا خاتمہ:چینی کا استعمال پیٹ کے اندرون اعضاء یعنی جگر، میدہ، پِتہ اور آنتوں کے گرد چربی پیدا کرتا ہے جو صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ اس سے انسان مین دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ چینی چھوڑنے سے توند میں کمی ہوتی ہے ساتھ ہی ‘ویسکیرل فیٹ’ بھی ختم

ہوجاتی ہے۔ توانائی:جب آُ کو کمزوری محسوس ہو تو بادام یا کم چینی والی اشیاء کا استعمال کریں۔ کیونکہ یہ ہضم ہونے مین زیادہ وقت لیتی ہیں اور دیر تک جسم کو مستحکم توانائی فراہم کرتی ہیں۔ موٹاپے کا خاتمہ:کم چینی کاستعمال آپ میں موٹاپے کے خدشات کو دور کرتا ہے اور آپ کو سلم اور اسمارٹ رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ صحت مند دل:زیادہ چینی کا استعمال دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات کو 38 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ اس لئے چینی کا استعمال ترک کیجئے اور اپنے دل کو بھرپور اور صحت مند بنائے رکھئے۔ غیرموروثی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات میں کمی:ایپی ڈیمیولوجیکل ڈیٹا کے مطابق زیادہ چینی والی اور کیلوریز والی غذا جسم میں غیر ضروری چربی کو پیدا کرتی ہیں۔ جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ پیدا ہوتا ہے اور انسولین کی مزاحمتی طاقت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ خوراک میں چینی کی کمی ان دونوں سے بچاتی ہے۔

FOLLOW US