Tuesday January 21, 2025

اگر آپ کی کمر میں درد ہےتو چاولوں کی مدد سے درد کو دور بھگائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دن بھر کام کرنا اور بڑھتی ہوئی عمر کے سبب اکثر لوگ کمر درد کا شکار ہوجاتے ہیں۔کمردرد کے باعث آپ کوئی بھی کام ٹھیک طرح سرانجام نہیں دے پاتے اور روزمرہ کے کاموں میں بھی فوراً تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔آج ہم آپ کو کمردرد کو دور کرنے کے لئے چند ترکیبیں بتائیں گے جن سے آپ کو درد میں آرام ملے گا اور باقاعدگی سے عمل کرنے پرآپ کمردرد سے مکمل نجات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ناریل ، ہربل، سرسوں کا تیل:کافور کو ناریل کے تیل میں ملائیں اور 5 منٹ تک ابال لیں، پھر ایک بوتل میں رکھ دیں، ہفتے میں 2 بار سونے سے پہلے متاثرہ حصے پر اس سے مساج کریں۔ـ

نہانےسے قبل سرسوں کے تیل کا مساج کرلیں اور پھر گرم پانی سے نہانے سے کمردرد میں آرام ملتا ہے۔ہربل تیل کے مساج سے کمردرد سے فوری نجات حاصل ہوتا ہے۔ چاول:کوئی پرانا اور صاف ستھرا موزے لیں اور اس کو چاولوں سے اچھی طرح بھر لیں اور پھر موزے کوٹائٹ سے باندھ لیں۔ اب اس کو مائیکروویو میں 3 سے 5 منٹ تک کےلئے رکھیں، پھر متاثرہ جگہوں پر اس سے مساج کرلیں۔ ادرک:ادرک کی چائے بھی کمردرد کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔ ہلدی:ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چٹکی ہلدی اور چند قطرے شہد کے شامل کرکے روازنہ پیئں۔ اس سے آپ کو کمردرد کے علاوہ کھانسی اور سردی میں کمی کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

FOLLOW US