Friday May 3, 2024

کیا آپ بھی ضرورت کے مطابق بریڈ نہیں کھاتے ،اگر ہاں تو آج ہی اپنی یہ عادت تبدیل کرلیں، ماہرین نے وجہ بتادی

ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکی اپنی خوراک میں ضرورت کے مطابق بریڈ نہیں کھاتے ہیں۔گرین فوڈز فاؤنڈیشن کی جانب کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ اناج سے بھرپور غذاؤں، جیسے کہ بریڈ، رولز، ٹورٹیلاز اور سیریلز، کا استعمال ایک امریکی شخص کی مکمل غذا میں 15فیصد سے کم ہے۔تاہم ہدایات کے مطابق ہمارے کھانے کا 30فیصد اناج پر مبنی ہونا چاہیئے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اناج پر

مبنی غذاؤں کی کمی صحت مند اور اہم اجزاء کو کم کرسکتی ہے جن کی ضرورت متوازن غذا کیلئے ہوتی ہے۔محققین نے نتائج میں دیکھا کہ امریکیوں کو وزن گھٹانے کیلئے کاربوہائڈریٹس کو چھوڑنے سے قبل دو بار سوچنا چاہیئے۔محققین کی ٹیم نے تحقیق میں دیکھا کہ بڑے کیا کھا رہے ہیں اور یہ چیز کیسے ان میں اجزاء کی کمی کے بڑھنے میں حصہ ڈال رہی ہے، جو امریکیوں کے کھانے میں ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔

FOLLOW US