Tuesday January 21, 2025

کونسی چیز کس وقت کھانا فائدہ منداور کس وقت خطرناک، جانیئے

قدرت نے انسان کو کھانے پینے اور ان اشیاء سے مستفید ہونے کے لئے بے شمار نعمتیں عطا کر رکھی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کون سی چیز کو کس وقت کھانا فائدہ مند اور کس وقت کھانا نقصان دہ ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں۔ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ قدرت کی کس نعمت کو کس وقت کھانا فائدہ مند اور کس وقت کھانا نقصاندہ ہے۔ چاول کھانا کس کو پسند نہیں؟ لیکن اس بات کو دھیان میں رکھا جائے کہ انہیں دن میں کھانا فائدہ مند جبکہ رات میں نقصاندہ ثابت ہوتا ہے۔اکثر

ہم صبح اٹھ کر دودھ کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ جی نہیں! دودھ کو رات میں پینا فائدہ مند ہے جبکہ اسے صبح پینا نقصاندہ ہے۔دہی کو دن میں کھانا بے حد فائدہ مند ہے جبکہ اسے رات میں کھانا ٹھیک نہیں۔ ان کو رات کے وقت کھانا سب سے اچھا جبکہ صبح کھانا ٹھیک نہیں۔ سیب کو صبح کے وقت کھانا کئی بیماریوں سے جان چھڑا دیتا ہے جبکہ اسے شام اور رات میں کھانا اتنا زیادہ اثراندوز نہیں۔کیلا دوپہر میں کھانا بہت فائدہ مند جبکہ رات میں کھانا ٹھیک نہیں۔

FOLLOW US