Saturday May 4, 2024

جس گھر میں یہ درخت ہو گاوہاں کوئی بیماری نہیں آئے گی ‎ افغانستان کے سب سے بڑے حکیم کا نایاب نسخہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جس گھر میں یہ درخت ہو گاوہاں کوئی بیماری نہیں آئے گی۔۔ ایک ایسی بوٹی جسکے ہزاروں فوائد ‎ہیں ،،ہرڑ ایک درخت ہے اور ماشاء اللہ ہمارے ملک پاکستان کے اندر بھی ہے۔ حکیم مولانا عبداللہ شہید رحمہ اللہ جوکہ افغانستان کے جید حکماء میں سے تھے‘ فرماتے تھے جس ملک میں یہ درخت ہو اس ملک میں کوئی بیماری نہیں رہ

سکتی بندہ کی تحقیق و تجربات کے مطابق ہرڑ کے فوائد حاصل کریں اور جنہیں فائدہ ہو وہ میرے علم و عمل کے لئے دعا فرمائیں۔فائدہ نمبر1: جس مریض کی زبان ذائقہ محسوس نہ کرسکے قبض ہو یا دست آرہے ہوں‘کھٹے ڈکار آتے ہوں‘ متلی قے آتی ہو ایک ہرڑ کو دھو کربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر منہ میں رکھ کر چوسیں ‘شروع میں کڑوی اور ترش لگے گی‘ چوسنے کا دل نہیں کرے گا مگر ہمت نہیں ہارنی جب چوستے چوستے صرف گٹھلی باقی رہ جائے گٹھلی باہر پھینک دیں اوپر سے ایک گلاس یا دو گلاس پانی پی لیں۔ آپ کے منہ کا ذائقہ میٹھا ہوجائے گا اور آپ ایک خاص قسم کی لذت محسوس کریں گے۔ چند منٹ بعد متلی قے رک جائے گی‘ کھٹے ڈکار آنا بند ہوجائیں گے دست رک جائیں گے اگر قبض ہوگی تو کھل جائے گی‘ دست ہونے کی صورت میں ہرڑ چوسنے یا کھانے کے بعد پانی نہ پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔فائدہ نمبر2: جو مرد یا عورت روزانہ ایک ہرڑ چوسے اس کے بال کالے رہیں گے اور جس کے سفید ہوں گے مزید سفید بال ہونا بند ہوجائیں گے جن مریضوں کے مسوڑھوں سے خون آتا ہو‘ دانت ہلتے ہوں‘ وہ روزانہ ایک ہرڑ چوسا کریں‘ ہرڑ چوسنے سے

دانت ہلکے پیلے ہوجاتے ہیں اگر کچھ دیر بعد مسواک کر لیا جائے تو دانت پیلے ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔فائدہ نمبر3: جن مریضوں کو معدے میں درد ہو‘ بلغم ہو‘ سینے میں جلن ہو‘ وہ روزانہ رات کو ایک گلاس پانی میں 2عدد پختہ ہرڑ بھگو دیں‘ صبح نہارمنہ مٹی کی دوری کے اندر رگڑیں گٹھلی علیحدہ کرلیں وہی گلاس کا پانی جس میں رات کو ہرڑ کو بھگو کر

رکھا تھا ملالیں۔ ایک شربت تیار ہوجائے گا‘آنکھیں بند کرکے پی لیں 15یوم کے بعد بفظلہ تعالیٰ معدے کا درد‘ معدے کی جلن‘ سینے کی جلن‘ بلغم‘ پیٹ کا درد ختم ہوجائے گا۔فائدہ نمبر4: جن طالب علموں کا حافظ کمزور ہو‘ وہ روزانہ ایک ماشہ ہرڑ کا سفوف تازہ پانی یا دودھ کیساتھ کھایا کریں۔ انشاء اللہ حافظہ قوی ہوجائے گا نازک مزاج مریض بجائے ہرڑ چوسنے یا سفوف کھانے کے ہرڑ کا مربہ استعمال کریں۔ مربہ ایک سال سے زائد عرصہ کا نہ ہو۔فائدہ نمبر5: ہرڑ کے استعمال سے بادی بواسیر کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یوں تو ہرڑ کا مزاج سودا وی ہے اور بواسیر سوداوی سے پیدا ہوتا ہے مگر اللہ کی قدرت ہے ہرڑ کے استعمال سے بادی بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔فائدہ نمبر6: نزلہ زکام کو ہرڑ ختم کرتا ہے اور نزلہ کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہوگئی ہوتو روزانہ ہرڑ کے سفوف کو پانی میں بھگو دیں‘ ٹھیک 4گھنٹے بعد آنکھوں کو بھگوئے ہوئے پانی سے دھولیں ، ڈیڑھ سے 2ماہ تک آنکھوں کی بینائی واپس آجاتی ہے، نزلہ زکام کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔فائدہ نمبر7: اگر کسی مریض کو دست آور دوا دینی ہو تو 5پانچ سے چھ ہریڑیں پونے چار ماشہ دار چینی کے ساتھ دس تولہ

پانی میں 10منٹ تک جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ خالی پیٹ پلائیں‘ فوری دست آجائیں گے آنتیں صاف ہوجائیں گی غلیظ مادہ کا اخراج ہوجائے گا۔فائدہ نمبر8: کسی مریض کو کمزوری یا کسی بھی وجہ سے سر میں چکر آتے ہوں ہرڑ اور چینی دونوں کا ہم وزن سفوف تیار کرلیں دن میں 3بار دو ماشہ کی مقدار پانی کے ساتھ استعمال کریں انشاء اللہ کچھ دنوں کے بعد شفاء کلی ہوجائے گی۔نزلہ زکام کو ہرڑ ختم کرتا ہے اور نزلہ کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی کمزور ہوگئی ہوتو روزانہ ہرڑ کے سفوف کو پانی میں بھگو دیں‘ ٹھیک 4گھنٹے بعد آنکھوں کو بھگوئے ہوئے پانی سے دھولیں ، ڈیڑھ سے 2ماہ تک آنکھوں کی بینائی واپس آجاتی ہے، نزلہ زکام کا خاتمہ ہوجاتا ہے

FOLLOW US